قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں

کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے، فیصل اقبال


Abbas Raza October 14, 2019
کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے، فیصل اقبال - فوٹو: پی سی بی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پروفیشنل کمینٹیٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا جانے لگا، فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا،ہمیشہ ایک اچھا ٹورنامنٹ غیر پیشہ ور کمنٹیٹرز کی وجہ سے برباد کردیا جاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو معیاری براڈ کاسٹنگ اور کمنٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز سمیت متعدد صارفین نے بھی فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی کپ میچز کے دوران کی جانے والی کمنٹری کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں