پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 5 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

مزید طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 37 ہوجائے گی


ویب ڈیسک October 14, 2019
پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں 5 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن 2 مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، پہلے مرحلے میں دو A320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے جب کہ 3 نیرو باڈی طیاروں کے لئے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا۔ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

مزید طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 37 ہوجائے گی، پی آئی اے کے بزنس پلان کے مطابق 4 سال کے دوران پی آئی اے کا بیڑا 45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔ پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر بس 320طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے مزید روٹس میں اضافہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔