بھارت میں مردہ بچے کیلیے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد

مردہ پیدا ہونے والے بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے زندہ نوزائیدہ بچی برآمد


ویب ڈیسک October 14, 2019
قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی کو نامعلوم افراد نے خفیہ طور پر دفنا دیا تھا (فوٹو : انڈین میڈیا)

بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوزائیدہ زندہ بچی ملی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے یہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودی جارہی تھی لیکن دو فٹ کھدائی کے بعد اُس وقت سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی جب وہاں ایک نوزائیدہ بچی کو دیکھا گیا۔

قبر کے اندر موجود بچی کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور سانس لے رہی تھی اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں سینے کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔ بچی کا علاج جاری ہے۔ قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی زندہ بچ گئی کیوں کہ ایسے بچوں کو کم آکسیجن اور درجہ حرات کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کے والدین کون ہیں اور کون بچی کو دفنا کر چلا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ بھارت میں لڑکیوں کی پیدائش کو برا سمجھا جاتا ہے اور نوزائیدہ بچیوں کو پھینک دینے کے واقعات عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں