ہالی ووڈ اداکارہ نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی ماں قرار دے دیا

میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہوں، جڈا پنکیت اسمتھ


ویب ڈیسک October 14, 2019
میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہوں، جڈا پنکیت اسمتھ (فوٹو: سوشل میڈیا)

ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ جڈا پنکیت اسمتھ نے پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو روحانی ماں قرار دے دیا۔

جڈا پنکیت نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے بیرون ملک میں ہونے والے کنسرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے صوفی گلوکارہ کو اپنی روحانی ماں بھی قرار دیا۔



جڈا پنکیت کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ عابدہ پروین کے ساتھ انتہائی گرم جوشی کے ساتھ گلے ملتی نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے اوپر عابدہ پروین سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bv43clyDcQ3/"]

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتداء میں جڈا پنکیت اسمتھ نے صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں کوک اسٹوڈیو میں گایا ہوا دونوں گلوکاروں کا گیت 'چھاپ تلک' کی ویڈیو بھی شیئر کی اور یہ بھی کہا کہ اس گیت کے بول ضرور پڑھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔