بھارتی وزیرخارجہ 7سے9ستمبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے
ایس ایم کرشنا اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو ناگریزقراردے چکے ہیں
بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سات ستمبر کو دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا دورہ پاکستان میں وزیرخارجہ حناربانی کھر سے ملاقات کریں گے اور 8ستمبرکوہونےوالے پاک بھارت مذاکرات میں اپنے وفد کی نمائندگی کریں گے.
حال ہی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات تہران میں غیر وابستہ ممالک کی کانفرنس کے دوران بھی ہوئی۔
ایس ایم کرشنا اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو ناگریزقراردے چکے ہیں۔