بھارتی وزیرخارجہ 7سے9ستمبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے

ایس ایم کرشنا اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو ناگریزقراردے چکے ہیں


ویب ڈیسک August 31, 2012
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا دورہ پاکستان میں وزیرخارجہ حناربانی کھر سے ملاقات کریں گے اور 8ستمبرکوہونےوالے پاک بھارت مذاکرات میں اپنے وفد کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سات ستمبر کو دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا دورہ پاکستان میں وزیرخارجہ حناربانی کھر سے ملاقات کریں گے اور 8ستمبرکوہونےوالے پاک بھارت مذاکرات میں اپنے وفد کی نمائندگی کریں گے.


حال ہی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات تہران میں غیر وابستہ ممالک کی کانفرنس کے دوران بھی ہوئی۔


ایس ایم کرشنا اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو ناگریزقراردے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں