پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا


ویب ڈیسک October 15, 2019
فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا (فوٹو : اسکرین گریب)

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے دوحا میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے دوحا میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔

Inam But win world beach wrestling 2

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے پرتگال کے آندرے ڈی سلوا، آذر بائیجان کے آلیوکانان اور ترکی کے اوزکان مورت کو شکست دی جس کے بعد انعام بٹ کا فائنل میں جارجیا کے مارساداتو سے مقابلہ ہوا جنہیں شکست دینے کے بعد انہوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ ان گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

Inam But win world beach wrestling 4



پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انعام نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انعام کی جیت تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک مثال ہے۔

Inam But win world beach wrestling 3

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔