ٹنڈو جام حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک ایک زخمی
درگاہ جیے شاہ لنک روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا.
مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر درگاہ جیے شاہ لنک روڈ کے موڑ پر تیز رفتار ٹرک اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں باگڑی قوم کی 50 سالہ کرماں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ کرشن باگڑی شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو الخدمت ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور محمد عرفان کھمار کو گرفتار کرکے لاک اپ اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ہلاک ہونے والی کرماں اور اس کے اہل خانہ قریب وجوار کے کھیتوں میں کپاس کی چنائی کرتے ہیں جبکہ زخمی کرشن جامشورو کا رہائشی ہے۔ ادھر ٹنڈو جام کے نواحی گائوں حیدر شاہ آبڑی میں 18 سالہ نوجوان ارشاد علی کچی شراب پینے سے ہلاک ہوگیا۔ گوٹھ حیدر شاہ آبڑی کے رہائشیوں نے گائوں میں کچی شراب کی فروخت اور گزشتہ 2سال میں 6 افراد کی ہلاکت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کچی شراب کی فروخت کو بندکیا جائے۔