وزیراعظم عمران خان آج ثالثی مشن پر سعودی عرب جائیں گے
شاہ سلمان اور ولی عہدشہزادہ محمد کوایرانی قیادت سے ملاقات پراعتماد میں لیں گے
وزیراعظم عمران خان آج (منگل) ثالثی مشن کے دوسرے مرحلے کے تحت مختصر دورے پر سعودی عرب جائیں گے جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم اس دورے میں ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں پرسعودی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اوران ملاقاتوں میں سامنے آنے والی تجاویز پر تبادلہ خیال کرینگے۔
اس کے علاوہ ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلیے اہم اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی آج ہی وطن واپسی کا بھی امکان ہے۔