جامعہ اردو ’’کلیہ تعلیمات‘‘ اور 4 شعبوں کے قیام کیلیے اجلاس طلب
نئے شعبوں میں بائیو ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، اسپورٹس سائنس، ہوم مینجمنٹ شامل ہیں
وفاقی اردو یونیورسٹی میں '' کلیہ تعلیمات'' کے قیام سمیت آفیسر گریڈ کی 4 نئی اسامیوں کی تخلیق کیلیے یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس پیر 14 اکتوبرکو طلب کرلیا گیا جس کی صدارت وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کریں گے۔
سینڈیکیٹ کے اجلاس میں 4 نئے شعبوں بائیوٹیکنالوجی، نینوٹیکنالوجی، اسپورٹس سائنس، ہوم مینجمنٹ کے علاوہ یونیورسٹی کی ''سیرت چیئر'' کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی ، اجلاس میں ڈائریکٹرکیمپسز اور ڈائریکٹر سیکیورٹی اور ڈائریکٹر ایڈمیشن سمیت 4 نئی اسامیوں کی تخلیق کی منظوری بھی دی جائے گی، یونیورسٹی کے ہرکیمپس کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرز ہونگے، اس وقت وفاقی اردو یونیورسٹی کے کراچی کے 2 کیمپسز سمیت مجموعی طور پر ملک میں 3 کیمپسز کام کررہے ہیں، اسامی نہ ہونے سے کیمپسز کے انتظامی امور کا کوئی ذمے دار نہیں، ڈائریکٹر ایڈمیشن کا کچھ عرصے قبل ہی تقرر کیا گیا، جس پر این ای ڈی یورنیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر داخلہ کمیٹی پروفیسر محمود پٹھان کام کررہے ہیں، اس عہدے کی تخلیق اور منظوری ابھی باقی ہے۔
علاوہ ازیں سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کلیہ تعلیمات کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی جس کے بعد یونیورسٹی کے شعبہ خصوصی تعلیم ، شعبہ تعلیم اساتذہ ( ٹیچرز ایجوکیشن ) اور شعبہ تعلیمات ( ایجوکیشن) کو مذکورہ فیکلٹی کے ماتحت کردیا جائے گا، اس وقت یہ شعبے کلیہ فنون کے تحت کام کررہے ہیں، اس چیئرکے قیام کا اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد کیا تھا۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلرکے تقررکے بعد وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے ''سینیٹ'' کا اجلاس یونیورسٹی کے چانسلراور صدر مملکت ممنون حسین'' کی زیر صدارت 29 اکتوبر کو ہورہا ہے، اس سے قبل سینڈیکیٹ کا اجلاس عجلت میں بلاکر شعبوں اوراسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی جارہی ہے۔