جوالا گٹا نے تاحیات پابندی کی دھمکی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

جوالا گٹا پربیڈمنٹن پریمیئرلیگ میں دہلی اسمیشرزکے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بانگا بیٹس کیخلاف کھیلنے سے روکنے کاالزام ہے۔


Sports Desk October 10, 2013
جوالا گٹا پر بیڈمنٹن پریمیئر لیگ میں دہلی اسمیشرز کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بانگا بیٹس کے خلاف کھیلنے سے روکنے کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیڈمنٹن اسٹار جوالا گٹا نے ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحیات پابندی کی دھمکی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

ان کے والد کرانتی گٹا کا کہنا ہے کہ ہم نے اس معاملے میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور دہلی ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) پہلے ہی جوالا کی آئندہ ماہ کے انٹرنیشنل ایونٹس کیلیے سلیکشن کو رد کرچکی، اس کا کہنا ہے کہ جب تک صدر اکلیش داس گپتا کی جانب سے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ نہیں آجاتا جوالا کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پلیئر ڈنمارک اور فرنچ اوپن نہیں کھیل پائیں گی۔

جوالا گٹا پر بیڈمنٹن پریمیئر لیگ میں دہلی اسمیشرز کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بانگا بیٹس کے خلاف کھیلنے سے روکنے کا الزام ہے۔ ڈسپلنری کمیٹی جوالا پر تاحیات پابندی کی سفارش کرچکی، بیڈمنٹن اسٹار کے کوچ محمد عارف نے جوالا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بی اے ای پر ہتک عزت کا کیس کریں کہ اس نے پابندی کا نوٹس جاری کرنے کے بجائے میڈیا میں یہ خبر کیوں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں