مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک

حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں

حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں فوٹو:اے ایف پی

مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشوکان کے علاقے ال اگواج میں پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے جارہے تھے کہ رستے میں ان کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔


حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں اور پھر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس حملے میں طاقتور جرائم پیشہ گینگ جالسکو نوا کے ملوث ہونے کا امکان ہے جس کا سربراہ ایک ہفتے قبل مقامی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ اس علاقے میں منشیات فروشی کا بازار گرم ہے اور بہت سے جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں جن کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

میکسیکو منشیات فروشی سے متاثرہ اور لاقانونیت کا شکار ملک ہے جہاں گزشتہ سال فائرنگ اور دیگر واقعات میں 29 ہزار شہری ہلاک ہوئے تھے۔
Load Next Story