مولانا فضل الرحمان کو بہت زیادہ لفٹ کرانا ہماری غلطی ہے شیخ رشید

اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک October 15, 2019
مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، شیخ رشید احمد فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا اور ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے.

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں سب اچھا ہے، کوئی خوف وہراس نہیں، اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے لیے انتظامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے، انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں فضل الرحمان کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی تحریک شروع کردی ہے، شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آرہے ہیں، ان سے کہا ہے وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔