سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ کا آرایس ایس پرپابندی کا مطالبہ

ہرپریت سنگھ نے آرایس ایس کے رہنماؤں کے بیانات کو مسترد کردیا


ویب ڈیسک October 15, 2019
آرایس ایس کے فروغ سے قوم اور ملک میں تقسیم پیدا ہوجائے گی، لہذا اس کو روکنا چاہیے، ہرپریت سنگھ : فوٹو: فائل

سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ نے بھی آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ہندوانتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے خلاف بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں۔ سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ نے بھی آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنظیم کے رہنماؤں کے بیانات کو بھی مسترد کردیا۔

ہرپریت سنگھ نے کہا کہ آرایس ایس کے فروغ سے قوم اورملک میں تقسیم پیدا ہوجائے گی، لہذا اس کو روکنا چاہیے، اس کی سرگرمیوں سے ملک میں تفریق جنم لے گی، یہ تنظیم ملک کے مفاد میں نہیں اور اس سے ملک تباہ و برباد ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں