نادرا میرے حلقے میں بھی انگوٹھوں کی تصدیق کرائے ڈبل فیس دوں گا ابرار الحق

256 اور258 میں انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد کی صورتحال سے تو سارا انتخابی عمل ہی مشکوک ہوکررہ گیا ہے،ابرارالحق

256 اور258 میں انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد کی صورتحال سے تو سارا انتخابی عمل ہی مشکوک ہوکررہ گیا ہے،ابرارالحق ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے کہا ہے نادرا این اے 117 میں بھی انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع کرے، میں ڈبل فیس ادا کرنے کو تیار ہوں۔


انھوں نے کہا کہ این اے 256 اور258 میں انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس سے تو سارا انتخابی عمل ہی مشکوک ہوکررہ گیا ہے،ابرارالحق نے الزام لگایا کہ این اے 117 نارووال میں ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال ہارچکے تھے مگرانھوں نے انتخابی عملے کے ساتھ مل کر نتائج اپنے حق میں تبدیل کرائے،ابرارالحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نارووال میں انصاف گروپ کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ۔
Load Next Story