جعلی ڈگری کیس سمیرا ملک کی عدالت میں تحریری ٹیسٹ دینے کی استدعا مسترد فیصلہ محفوظ

میری اہلیہ گریجویٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق عدالت میں تحریری ٹیسٹ دینا چاہتی ہیں، طاہر سرفراز


Numainda Express October 10, 2013
میری اہلیہ گریجویٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق عدالت میں تحریری ٹیسٹ دینا چاہتی ہیں، طاہر سرفراز فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی ڈگری کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ عدالت کے اندر تحریری ٹیسٹ دینے کی سمیرا ملک کی استدعا مستردکر دی گئی۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تو سمیرا ملک کے وکیل افتخارگیلانی نے استدعا کی کہ وہ مقدمے سے الگ ہونا چاہتے ہیں، سمیرا ملک جس کو چاہیں وکیل کرلیں۔ چیف جسٹس نے کہا یہ ممکن نہیں ہے، وکیل اس طرح تبدیل نہیں ہوتے،اب کیس مکمل ہوگیا تو آپ وکیل تبدیلی کی بات کر رہے ہیں۔سمیرا ملک کے شوہر طاہر سرفراز نے کہا کہ ان کی اہلیہ گریجویٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق عدالت میں تحریری ٹیسٹ دینا چاہتی ہیں، عدالت آج تک مہلت فراہم کرے تاہم عدالت نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں