مقبوضہ کشمیر میں فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین گرفتار

خواتین نے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھیں اور بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی جس پر قابض بھارتی فوج نے لاٹھی چارج کیا


ویب ڈیسک October 15, 2019
قابض بھارتی فوج نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ فوٹو : کشمیر میڈیا سروس

بھارتی جارحیت اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرنے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کے حکم پر قابض بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والی کشمیری ماؤں اور بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھیسٹے ہوئے پولیس موبائل میں ڈال کر تھانے لے گئے۔ نہتے خواتین کی آہ بکا سے ظالموں کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

farooq abdullah sister daughter arrest kashmir 4

مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے ناپاک اقدام کیخلاف سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ کی قیادت میں درجنوں خواتین نے سری نگر میں تمام تر پابندیوں کو روندتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

farooq abdullah sister daughter arrest kashmir

مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی ہوئی تھیں اور پاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ قابض اور جابر بھارتی فوج نہتی خواتین سے خوف زدہ ہوگئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کئی خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔

farooq abdullah sister daughter arrest kashmir 2

ظالم بھارتی فوج نہتی خواتین کے عزم کو توڑ نہ سکی تو اہلکاروں نےفاروق عبداللہ کی بہن ثریا، بیٹی صفیہ اور مقبوضہ کشمیر کے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ حوا بشیر کو درجنوں خواتین سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

farooq abdullah sister daughter arrest kashmir 3

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے حریت پسند اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے، تمام تر جبر اور پابندیوں کے باوجود بہادر کشمیری اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور اپنے چٹان جیسے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں