سندھ ججز کی 3 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری
12 کروڑ روپے کی لاگت سے دو پراڈو اور ایک بی ایم ڈبلیوخریدی جائے گی، ذرائع
حکومت سندھ نے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے لیے 3 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ حکومت ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ججز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کوتین بلٹ پروف گاڑیوں فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے اوراس مقصد کے لیے باقاعدہ گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد 12 کروڑ روپے کی لاگت سے دو پراڈو اور ایک بی ایم ڈبلیوخریدی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گاڑیاں ایک ماہ کے اندر اندرججوں کو فراہم کردی جائیں گی ۔