حکومت کا مزید 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

ان قرضوں کے حصول کے بعدپاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالرتک پہنچنے کی توقع ہے۔ ذرائع


Irshad Ansari October 10, 2013
ان قرضوں کے حصول کے بعدپاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالرتک پہنچنے کی توقع ہے۔ ذرائع. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملکی زرمبادلہ کی ضروریات پوری کرنے اورروپے کی قدرمیں استحکام لانے کیلیے ملکی وغیرملکی بینکوںسے 62کروڑ 50لاکھ ڈالرکے قرضے حاصل کرنے کااصولی فیصلہ کیاہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے 6 بینکوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے چندروز میں بینکوں کے ساتھ معاملات کوحتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد بینکوں کی طرف سے بیرونی ممالک سے اسٹیٹ بینک کورقوم کی منتقلی کی جائے گی۔ جن بینکوںسے قرضے لیے جائیں گے ان میںبینک آف ٹوکیو، اسٹینڈرڈچارٹرڈبینک، الفلاح بینک، الائیڈبینک لمیٹڈ، یونائیٹڈبینک لمیٹڈسمیت دیگربینک شامل ہیں۔ حکومت ان بینکوںسے 5.3فیصد پلس لائبرپر ایک سال کی مدت کے لیے قرضے لیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ان قرضوں کے حصول کے بعدپاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالرتک پہنچنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں