پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد نے پولیس کو معاف کردیا

صلاح الدین کے والد نے گورائی گاؤں کی مسجد میں کھڑے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بیٹے کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کہ وجہ تشدد قرار دی گئی تھی، فوٹو: فائل

پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے رب کی رضا کے لیے پولیس کو معاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں صلاح الدین کے والد نے گورائی گاؤں کی مسجد میں کھڑے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنے بیٹے کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا۔ والد محمد افضال نے کہا کہ وہ رب کی رضا کی خاطر پولیس کو بیٹے کا خون معاف کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: صلاح الدین کے والد کے وکیل کیس سے دستبردار

واضح رہے کہ اے ٹی ایم کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا لیکن پولیس تشدد کی وجہ سے وہ حراست میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں صلاح الدین کی ہلاکت کو طبعی موت قرار دیا تھا جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کہ وجہ تشدد قرار دی گئی تھی۔
Load Next Story