کراچی سیاسی کارکن ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 148 گرفتار

رینجرز کا تیسر ٹائون، بلدیہ، آگرا تاج ،مواچھ گوٹھ،رابعہ سٹی، جنجال گوٹھ،لانڈھی اور لی مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن


Staff Reporter October 10, 2013
بغدادی پولیس کا زاہد لاڈلا کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ، مویشی منڈی آنیوالے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا جعلی پولیس اہلکار بھی پکڑا گیا۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

FAISALABAD: پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے جانے والے ٹارگٹ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت148 کو گرفتار کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

حیدری پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر عرفان عرف لانگڑا کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی گئی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سر جانی ٹائون می5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ اورنگی ٹائون پولیس نے بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزمان راحیل، شہباز اور عدیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان ٹرانسپوٹرز سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ منگھوپیر پولیس نے نورانی ہوٹل کے قریب سے وحید اور ذوہیب کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر12موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ نیو کراچی پولیس نے3 ملزمان فیروز عرف پپو ، رضوان شاہ اور محمد عادل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ سچل پولیس نے مویشی منڈی کے قریب جعلی پولیس اہلکار رضا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا اورجعلی پستول برآمد کر لی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کی وردی پہن کر مویشی منڈی آنے والے شہریوں کو لوٹ لیا کرتا تھا۔

ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں کامران عرف کمو کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم کا باپ فرار ہو گیا۔ بغدادی پولیس نے زاہد لاڈلا کے اڈے پر چھاپہ6 جواریوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ بلدیہ ٹائون پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران5 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے2 سیون ایم ایم رائفل، 3پستول 14رائونڈ برآمد کر لیے، ایس پی بلدیہ شاہ جہاں خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیخ امین، محمد عارف اﷲ بخش، حیدر شاہ اور عثمان علی شامل ہیں۔ ایسٹ زون پولیس نے 54 ملزمان کو گرفتار کر کے14پستول، ایک رائفل، ایک ایس ایم جی، 2 رپیٹر،5 موبائل فونز، ایک کار ،2 موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لی، ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں29 مفرور اور ایک مشکوک شخص شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کے تفتیش شروع کردی گئی۔



ویسٹ زون پولیس نے52 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ایک رائفل،8 پستول، ایک موبائل فون ، ایک موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لی، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں31 مفرور اور اشتہاری ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے ڈکیت اقرار نامی ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر اسلحہ برآمد کر لیا۔گلشن معمار پولیس نے مقابلے کے بعد بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ الفلاح پولیس نے ڈکیت محمد سہیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز نے تیسر ٹائون، اﷲ داد گوٹھ ، مشرف کالونی ، بلدیہ ٹائون ، آگرا تاج ، مواچھ گوٹھ ، فرنٹیئر کالونی ، سوک سینٹر، ہنگورہ آباد ، رابعہ سٹی ، سر جانی ، جنجال گوٹھ ، گلزار کالونی ، لانڈھی اور لی مارکیٹ میں اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے15ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں لیاری گینگ وار کے گینگسٹر اور سیاسی جماعتوں کے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، رائفل اور مختلف گولیاں برآمد ہوئی ہیں، رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد ایف سی ایریا عید گاہ گرائونڈ کے قریب چھاپہ مارکر افتخار اور خرم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار کیے جانے والوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں