پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلئے درخواست دائر

سابق صدر بیرون ملک چلے گئے تو پھر واپس نہیں آئیں گے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک October 10, 2013
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی. فوٹو : اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی غرض سے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔



لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے نائب خطیب عبدالرشید غازی کے بھتیجے اور لال مسجد کیس کے مدعی ہارون رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی گئی ہے، درخواست میں موف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف عید الضحیٰ سے قبل بیرون ملک جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ اگر وہ بیرون ملک چلے گئے توپھر واپس نہیں آئیں گے۔ اس لئے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو عبدالرشید غازی قتل کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل وہ ججز نظر بندی کیس اور بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بھی ضمانت پر رہا کردیئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔