وائٹ کالر کرائم پاکستان 9 درجے بہتری سے 112ویں نمبر پر آگیا
عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ ’مشعل پاکستان‘ کے سربراہ نے چیئرمین نیب کو پیش کی
عالمی مسابقتی انڈیکس کے تحت پاکستان وائٹ کالر کرائم میں 9 درجے بہتری سے 112ویں نمبر پر آگیا۔
عالمی اقتصادی فورم کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ ''مشعل پاکستان'' کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے نیب ہیڈکوارٹر میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عالمی اقتصادی فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم نے عالمی مسابقتی انڈیکس کے تحت پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے تناظر میں2019 میں قومی احتساب بیورو کی عوام کو بد عنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی کوششوں کو سراہا ہے جس کے باعث عوام نہ صرف پہلے سے زیادہ بد عنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی رکھتے ہیں بلکہ نیب کو موصول ہونے والی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا 2018کے مقابلے میں 2019میں دگنا ہونا نیب جیسے معتبر ادارے پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔