اویس مظفر کا مستقبل اچھا ہے لیکن شرجیل میمن کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا منظور وسان

خوابوں کا وقت گزر گیا اب حقیقت کا دور ہے، صوبائی وزیر جیل خانہ جات


ویب ڈیسک October 10, 2013
وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات سید اویس مظفر کے درمیان کوئی اختلاف نہیں, منظور وسان فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ خوابوں کا وقت گزر گیا اب حقیقت کا دور آیا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اویس مظفر کا مستقبل اچھا ہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح گڈ گورننس ہے اور ساری صورت حال کو پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خود مانیٹر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات سید اویس مظفر کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیراعلیٰ وزارت داخلہ کا قلمدان اچھی طرح چلارہے ہیں جبکہ اویس مظفر کے پاس بلدیات کی وزارت ہے، ان کی کارکردگی بھی اطمینان بخش ہے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ خوابوں کا وقت گزر گیا اب حقیقت کا دور ہے، وہ دھاندلی کے خلاف عدالتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک اچھی روایت ہے، صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہی عوام کے حقیقی نمائندے سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں