پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں ترقی امریکا میں مصنوعات متعارف

سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی،حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی۔

سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی،حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکی جریدہ فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں۔

ڈیوڈ بلوم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے، پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔


امریکی جریدہ کے مطابق سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی۔حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی، دو سو شرکا کو مائیکرو الیکٹرونیکس، سافٹ ویئرڈیولپمنٹ، مصنوعی ذہانت کے متعلق آگاہ کیا گیا، میڈیکل کے شعبہ میں جدت اور کیپیٹل وینچر کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ معیشت عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کیذریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے، ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے۔
Load Next Story