ان ہاؤس تبدیلی ہمارا سردرد ہے نہ دوسرا آپشن رکھا مولانا فضل الرحمن

عمران خان کے126 روزہ دھرنے کی نقالی کرینگے نہ ہی اپنے ورکروں کو بٹھا کر تھکائیں گے

دنیا کو پیغام دیتا ہوں عمران خان سے بطور وزیراعظم مذاکرات نہ کیے جائیں،میڈیا سے گفتگو فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے مطالبات کے حوالے سے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارا درد سر نہیں ہے جب کہ ہم نے دوسرا آپشن رکھا ہی نہیں ہے۔


مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے مطالبات کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، ان ہاؤس تبدیلی ہمارا درد سر نہیں ہے۔ہم نے دوسرا آپشن رکھا ہی نہیں ہے، احتجاج ہو گا اور ضرور ہوگا۔ پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ پر حکومت میں آئی پاکستانیوں کی جانب سے پوری دنیا کو پیغام دیتا ہوں عمران خان سے بطور وزیراعظم مذاکرات نہ کیے جائیں۔

اسلام آباد میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر میرحاصل بزنجو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کریں گے اورمارچ شروع ہو جائے گا۔
Load Next Story