آزادی مارچ وزیراعظم نے آج پارٹی کورکمیٹی کا اجلاس بلا لیا
اجلاس میں پنجاب،خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور 3گورنر شریک ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اور پارٹی سطح پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج سہہ پہر3بجے طلب کرلیا ہے۔کور کمیٹی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور تین گورنرز شریک ہوں گے،اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔
کور کمیٹی ملکی سیاسی، معاشی معاملات، مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی، وزیر اعظم دورہ سعودی عرب، ایران اور چین پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی سمیت صوبائی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔