امریکی صدر ٹرمپ جنگ پر یقین نہیں رکھتے عمران خان

ٹرمپ نے ہمیں ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک October 15, 2019
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ہے (فوٹو: رائٹر)

WASHINGTON: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ پر یقین نہیں رکھتے جب کہ حسن روحانی کا بھی خیال ہے کہ ایران و امریکا دونوں جنگ نہیں چاہتے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ پر یقین نہیں رکھتے اور انہوں نے مجھ سے ملاقات میں درخواست کی کہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کریں، امریکی عوام ٹرمپ پر تنقید کرتے رہتے ہیں مگر مجھے ٹرمپ کی یہ بات پسند ہے کہ وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔

https://youtu.be/HAuEeHEeFJE

عمران خان نے کہا کہ دورہ ایران میں صدر حسن روحانی سے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے پر بات ہوئی اور حسن روحانی کا خیال ہے کہ دونوں ملک بات چیت سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، دونوں کے درمیان تعلقات میں پیچیدگیاں تو ہیں لیکن دونوں ممالک کی قیادت حالات کو سمجھ رہی ہے تاہم ایران امریکا کے معاملے پر مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں