خواتین کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتار

لاہورکے مختلف علاقوں سے ملزمان فرحان خالد اور عمر پرویزکو گرفتار کرکے موبائل فون، ویٹس ایپ اور فیس بک مواد برآمد کیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پنجاب نے خواتین کو ویٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے دوران11 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ ریڈ بک میں شامل 5 انسانی سمگلروں کی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے خواتین کو ویٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والے 11 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔


ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پنجاب نے خواتین کو ویٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے دوران11 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ ریڈ بک میں شامل 5 انسانی سمگلروں کی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کی ہدایت پر سائیبر کرائم سیل نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران لاہور،سیالکوٹ،نارووال ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں کیں، لاہور کے مختلف علاقوں سے ملزمان فرحان خالد اور عمر پرویزکو گرفتار کر کے موبائل فون، ویٹس ایپ اور فیس بک مواد برآمد کیا۔
Load Next Story