کسٹمز انٹیلی جنس نے 8 کروڑ کی اسمگل شدہ اسٹیل کوائل ضبط کر لی
خفیہ اطلاع پر ہاکس بے کے 2 گوداموں پر چھاپہ مارا گیا، کوائل کی مقدار 911 میٹرک ٹن ہے
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے ایک کامیاب کارروائی میں ہاکس بے کے دو گوداموں پر چھاپہ مار کر 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 911 میٹرک ٹن اسمگل شدہ سیکنڈری کوالٹی کے گیلوینائزڈاسٹیل کوائل ضبط کرکے بے قاعدگی میں ملوث 3 درآمدکنندگان میسرزاے ون اسٹیل، میسرزرائیل اسٹیل اورمیسرزنیواعجازانجینئرنگ کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ذرائع نے ''ایکسپریس '' کوبتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاویدکو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بڑے پیمانے پر اسٹیل کوائل کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمد کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان رفیق،سپرنٹنڈنٹ سید فخرشاہ ودیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ مذکورہ ٹیم نے ہاکس بے پر قائم دو مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں جن میں میسرزکسان گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی اورمیسرزایم اے چوہدری گڈزٹرانسپورٹ کمپنی شامل ہیں، کے گوداموں پر چھاپہ ماراتوان گوداموں سے اسمگل شدہ اسٹیل کوائل کی بڑی مقدار برآمدہوئی۔
ذرائع نے بتایاکسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے گوداموں میں رکھے ہوئے اسٹیل کوائل کے درآمدی اور کسٹمز سے متعلقہ دستاویزات طلب کیے لیکن مطلوبہ دستاویزات حاصل نہ ہوسکے جس پر کسٹمز انٹیلیجنس کی چھاپہ مار ٹیم نے ان گوداموں میں رکھے ہوئے911میٹرک ٹن سیکنڈری کوالٹی کے گیلوئنائزڈ اسٹیل کوائل ضبط کرلیے۔