پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی حمایت

کشمیری عوام دوماہ سے زیادہ عرصے سے جابرانہ قید میں رہ رہے ہیں، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک October 16, 2019
پاکستان انسانی حقوق ہائی کمشنر کے انکوائری کے مطالبے کی حمایت کرتا رہے گا، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

LONDON: پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی حمایت کردی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سبکدوش ہونے والی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ہائی کمشنرانسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفترکے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ متنازعہ ریاست کی صورتحال اب خطرناک ہوچکی ہے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کوسفارشات پر عمل درآمد کرنے میں مدد فراہم کی جانی چاہئے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری عوام دوماہ سے زیادہ عرصے سے جابرانہ قید میں رہ رہے ہیں، خوراک اور طبی سامان کی عدم فراہمی اور نقل و حمل کی عدم دستیابی کی وجہ سے صورتحال خراب ہوگئی، ہزاروں افراد ، خاص طور پر نوجوانوں کو گرفتار کرکے ہندوستان کے شہروں میں منتقل کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش ظاہرکرنے میں انسانی حقوق ہائی کمشنر بیچلیٹ تنہا نہیں بلکہ سیکرٹری جنرل، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی خدشات کا اظہارکرچکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |