پشاورمیں وزیراعظم کی موجودگی کے باوجود سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار زخمی

دھماکا پشاور کے علاقے پشتخارہ میں رنگ روڈ پر خاصہ دار فورس کے گاڑی کے قریب ہوا۔


ویب ڈیسک October 10, 2013
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وزیر اعظم نواز شریف کی موجودگی کے باعث شہر میں سخت انتظامات کے باوجود دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کے گاڑی کو نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخارہ میں رنگ روڈ پر اچینی بریکر کےقریب دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں سے خاصہ دار فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے کے باعث گاڑی میں موجود ایک خاصہ دار فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعدرنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرکے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاتاہم کسی کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واض حرہے کہ دہشتگردوں نے اس وقت کارروائی کی جب وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور میں ہیں اور امن وامان کے حوالے سے مختلف حکام سے ملاقاتیں اور کوہاٹی گیٹ چرچ دھماکے کے لواحقین سے مجرموں کو جلد قانون کے شکنجے میں لانے کی یقین دہانی کرارہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں