بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنی دوسری میوزک البم ریلیز کردی

پہلی البم کے بعد کافی مصروف رہا جسکے باعث 15 سال تک کوئی البم ریلیز نہیں کرسکا، گووندا


ویب ڈیسک October 10, 2013
گووندا کی پہلی میوزک البم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی جس کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے گووندا نے اپنی دوسری میوزک البم ''تیرے نیناں'' ریلیز کردی ہے۔

اپنے منفرد انداز سے شائقین کے چہروں پر رونقیں بکھیرنے والے اداکار گووندا نے اپنی البم ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا کہ پہلی البم کے بعد وہ کافی مصروف رہے جس کے باعث وہ 15 برس تک اپنی کوئی البم ریلیز نہیں کرسکے تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ پہلی البم کی طرح ان کی دوسری البم بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ گووندا کی پہلی میوزک البم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |