کوئٹہ میں تھانہ سٹی کے قریب دھماکا 7 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی

دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک October 10, 2013
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

میزان چوک پر تھانہ سٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے میزان چوک پر تھانہ سٹی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب اور اس کا وزن 6 کلو گرام کے قریب تھا اور گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم اس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عام افراد ہی شامل ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نےموقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھاکہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متاثر ہونے والے 25 افراد کو سول جب کہ 17 کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |