کرکٹ ٹورنامنٹ ’’دی ہنڈرڈ‘‘ کے ڈرافٹ میں موجود کھلاڑیوں کا اعلان
100 بالز کی کرکٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں جولائی 2020 میں کھیلا جائے گا
آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ ٹورنامنٹ ''دی ہنڈرڈ'' کے ڈرافٹ میں موجود کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں، سب سے بڑی کیٹیگری میں موجود واحد پاکستانی محمد عامر کی ریزروپرائس ایک لاکھ پاؤنڈ ہے، بابراعظم، محمد حفیظ اورشاداب خان کی ریزرو پرائس 75ہزار پائونڈ ہوگی، شاہین شاہ آفریدی ،شاہد آفریدی، فہیم اشرف، عثمان خان شنواری، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی ریزرو پرائس 60 ہزارپاؤنڈ ہے، محمد عباس ،آصف علی اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 50ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔
40 ہزار پاؤنڈ ریزرو پرائس والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے عمراکمل، حسن علی ،حسین طلعت اور فخرزمان موجود ہیں، ڈرافٹ میں پاکستان کے افتخار احمد، کامران اکمل، سیف بدر، میر حمزہ، محمد عرفان ،جنید خان، عدیل ملک، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد نواز، محمد رضوان، اسد شفیق، یاسر شاہ ،احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر، امام الحق اور عامریامین بھی شامل ہیں مگر ان تمام کی کوئی ریزرو پرائس نہیں رکھی گئی۔
100 بالز کی کرکٹ پر مشتمل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا یہ ٹورنامنٹ جولائی 2020 میں کھیلا جائے گا ،اس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی 'ٹورنامنٹ کی ڈرافٹ تقریب 20 اکتوبر کو ہوگی۔