دورہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپیئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

دورہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لئے 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے


ویب ڈیسک October 10, 2013
قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں سے وہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لئے 27 اکتوبر کو جاپان جائے گی۔ فوٹو: فائل

دورہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لئے 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، خالد بھٹی، محمد عمران، کاشف شاہ، رضوان جونیئر، عامر شہزاد، فیصل قادر، سلمان حسین، عمر بھٹہ، دلبر حسین، شفقت رسول، محمد سلمان، ارسلان قادر، عماد بٹ اور توثیق احمد شامل ہیں جبکہ بیرون ملک لیگ کھیلنے والے کاشف محمود، فرید احمد، رضوان سینیئر اور وسیم خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں وہ 17 سے 20 اکتوبر تک نائن اے ٹورنامنٹ کے علاوہ 22 سے 25 اکتوبر تک آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی، اس کے بعد قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جاپان روانہ ہوگی جہاں یکم نومبر سے ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں