مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

قابض افواج کا اننت ناگ میں آپریشن، گھر گھر تلاشی


ویب ڈیسک October 16, 2019
قابض افواج کا اننت ناگ میں آپریشن، گھر گھر تلاشی فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین گرفتار

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کو 73 روز ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں