ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کا عدالتی حکم

مقدمے میں گرفتار ملزم کاظم عباس رضوی کو ایک اور گواہ کی جانب سے شاخت کر لیا گیا۔


ویب ڈیسک October 10, 2013
سماعت کےدوران مقدمے میں گرفتار ملزم کاظم عباس رضوی کو عدالت میں آج ایک اور گواہ کی جانب سے شاخت کر لیا گیا۔ فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے گزشتہ ماہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیتے ہوئے مقتول کی قبر کشائی کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے متوفی کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے کے باعث عدالت میں ان کی قبر کشائی کرا کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست کی تھی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے منظور کر لیا۔ سماعت کےدوران مقدمے میں گرفتار ملزم کاظم عباس رضوی کو ایک اور گواہ کی جانب سے شاخت بھی کر لیا گیا ہے تاہم حفاظتی اقدمات کے تحت اس کی شناخت کو راز میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر وکیل اور مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر نعمت علی رندھاوا کو 26 ستمبر کو ناظم آباد میں گاڑی میں ان کے بیٹے کے ہمراہ گولیاں مار کرقتل کر دیا گیا تھا، واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا تھا جسے بعد میں بچا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں