
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت پر رہا کیا جارہا تھا۔ آج سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے پرویز مشرف کے ضامنوں محمد حنیف اور ممتاز حسین کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرائے، جس کی جانچ پڑتال کے بعد ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ خالد ندیم نے ان کی منظوری دی جس کے بعد عدالت کی جانب سے سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔
واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل کے کیس میں سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔