بھارتی صوبے پنجاب میں زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک درجنوں زخمی

زائرین ہماچل پردیش میں مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد واپس جارہے تھےکہ ضلع کپور تھالا میں ٹرک گہری کھائی میں گر گیا۔


ویب ڈیسک October 10, 2013
ٹرک میں گجنائش سےزیادہ زائرین سوار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول نہ کر سکا، پولیس حکام۔ فوٹو؛ رائٹرز/ فائل

بھارت کے صوبے پنجاب میں زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹرک میں سوار ہندو زائرین ہما چل پردیش میں مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد بھارتی پنجاب کے علاقے بگووال جا رہے تھےکہ ضلع کپور تھالا کے ایک گاؤں منگو وال کے قریب ٹرک گہری کھائی میں گر گیا، جس کے باعث 13 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زائرین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کی رفتار بہت زیادہ تھی جبکہ گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا جو حادثے کا باعث بنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں