ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا

پاکستان کی جانب سے مثبت اقدامات کے بعد خطرات کم ہو گئے ہیں۔


Monitoring Desk October 16, 2019
پاکستان کی جانب سے مثبت اقدامات کے بعد خطرات کم ہو گئے ہیں۔ فوٹو:فائل

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد شریک ہے۔ اجلاس میں مزید 2دن پاکستان کے اقدامات زیر غور آئیں گے اور 19 اکتوبر کو حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے مثبت اقدامات کے بعد خطرات کم ہو گئے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کی نئی رسک اسیسمنٹ اسٹڈی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بارہ ارکان کے ووٹ چاہئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں