گجرات کی ایک عمارت میں آتشزدگی سے بچی ہلاک درجنوں دکانیں اور فلیٹس جل گئے
آگ سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
گجرات میں شاپنگ سینٹر میں آتش زدگی سے ایک بچی جاں بحق جبکہ درجنوں دکانیں اور فلیٹس جل گئے۔
بھمبر روڈ پر علینا شاپنگ مال میں خوفناک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں اور ان کے اوپر بنے فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک فلیٹ میں محصور 15 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ صدمے کے باعث بچی کی والدہ کو غشی کے دورے پڑنے لگے اور وہ بے ہوش ہوگئی۔
آتش زدگی سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ریسکیو کی 14 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ نے 8 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 5 گھنٹے بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اب تک عمارت میں پھنسی 100 خواتین اور بچوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید محصور افراد کو نکالنے کیلئے کام جاری ہے۔
گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں اور 100 سے زائد اہلکار کو طلب کیا گیا ہے جو امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔