ایفیڈرین کوٹہ اسیکنڈل کیسحنيف عباسی تفتیشی ٹیم کےسامنے پیش
مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی ایفیڈرین کوٹہ اسکینڈل کیس میں اپنے اوپرلگائے گئے الزامات سے متعلق تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے.
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی تفتیشی ٹیم کے سامنے حنیف عباسی نے ایفیڈرین کوٹہ اسکینڈل سے متعلق اپنے اوپرلگائے گئے تمام الزامات کومسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق حنيف عباسی نےاے اين ايف كی جانب سےايفی ڈرين كا كوٹہ پڑوسی ملک اسمگل كرنےكےالزام كو بھی غلط اورجھوٹ پرمبنی قراردیا. انہوں نے کہا کہ میں نے ایفیڈرين سے ادويات بنائيں۔ حنيف عباسی نے کہا کہ اس الزام كے بعد ميراكاروباربری طرح متاثرہوا ہے۔
ايفیڈرين کوٹہ اسكينڈل ميں اے اين ايف نے ادویات بنانے والی مختلف كمپنيوں كے مالكان سميت مسلم ليگ (ن) كے رکن قومی اسمبلی حنيف عباسی کےخلاف500کلوگرام ایفیڈرین کا کوٹہ حاصل کرنے پر اگست ميں ايف آئی آر درج کی تھی ۔