حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 16, 2019
مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک ہوں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک ہونگے۔ کمیٹی اپوزیشن سے اس کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔

کورکمیٹی نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف اقدامات پر بھی غور کیا جب کہ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کوتحلیل کرنے پر بھی سوچ بچار کی گئی۔

کور کمیٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکا کو سعودی عرب، ایران اور چین کے دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کو آزادی مارچ سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی تاہم ملک کو اس وقت اور بھی خطرات درپیش ہیں اور حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں