بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کالج پرنسپل کو 3 طالبعلموں نے قتل کر دیا

تینوں طالبعلموں میں سے ایک کو پرنسپل نے 2 دن قبل معطل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے طالبعلم نے یہ قدم اٹھایا، پولیس


ویب ڈیسک October 10, 2013

SUKKUR: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہرٹوتی کورن میں انجینئرنگ کالج کے پرنسپل کو طالبعلموں نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پرنسپل ایل آر ڈی سریش صبح ساڑھے 8 بجے کالج پہنچے اور اپنے دفتر کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے تینوں طالبعلموں نے ان پر حملہ کر دیا اور تیز دھار چھریوں اور بلیڈ سے ان پر کئی وار کئے جس کے نیتجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، کالج کے عملے نے انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا لیکن اسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، واقعے کے بعد تینوں طالبعلم فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں طالبعلموں میں سے ایک کو پرنسپل نے 2 دن قبل معطل کیا تھا اور ممکن ہے کہ معطلی کا بدلہ لینے کے لئے طالبعلم نے یہ قدم اٹھایا اور اس کے دوستوں نے اس کام میں اس کا ساتھ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |