فواد چوہدری کابیانہ ہی عمران خان کی اصل پالیسی ہے بلاول بھٹو زرداری
حکومت کو جانا ہوگا،آزادی مارچ میں فضل الرحمان کے ساتھ ہیں، چیرمین پی پی پی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں اورحکومت کو جانا ہوگا۔
رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایک سال میں سازش کے تحت بہت سے لوگ بے روزگارکیے گئے ہیں، فواد چوہدری کابیانہ ہی خان صاحب کی اصل پالیسی ہے۔ روزگارکی سہولت پیدا کرنے کے بجائے 400 اداروں کوبند کیا جارہا ہے جس سے مزید لوگ بے روزگارہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 400 محکمے بند کررہے ہیں لوگ نوکریوں کیلیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چوہدری
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے حکومت کوجانا ہوگا، ہم ہمیشہ عوام دوست رہے ہیں اورعوام دوست رہیں گے۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ ہماری حمایت کررہی ہے جس میں ہمارا مقابلہ جی ڈی اے سے ہے۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پاکستان میں آزاد اور شفاف الیکشن ہوں، لاڑکانہ میں دھاندلی نہ ہوئی تو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں صحت سے متعلق شارٹ اورلانگ ٹرم پالیسی ترتیب دینی ہے، لوگوں کواسپتال لانےکیلیے ٹرانسپورٹ کابھی بندوبست کریں گے، رتو ڈیرومیں ایچ آئی وی سینٹربنادیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سینٹر ایک ماڈل بنے تاکہ باقی اسپتال بھی اس پر عمل کریں، ہم نے اپنے بچوں کوآگہی دینی ہے کہ ایچ آئی وی سے کیسے بچنا ہے۔