کشمیرسمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیںصدرزرداری

اجلاس سے قبل صدرآصف زرداری نےایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کی


ویب ڈیسک August 31, 2012
صدرآصف زرداری نےتہران میں غیروابستہ ممالک کی تنظیم "نام" کے اجلاس کے دوسرے روزاپنے خطاب میں شامی حکومت پرزوردیا کہ وہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اقتدارسے الگ ہوجائے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کے ذریعے کشمیرسمیت تمام متنازعہ مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے.

صدرآصف زرداری نےتہران میں غیروابستہ ممالک کی تنظیم "نام" کے اجلاس کے دوسرے روزاپنے خطاب میں شام میں جاری خونریزی اورمعصوم شہریوں کی ہلاکت پردکھ اورافسوس کا بھی اظہارکیااور شامی حکومت پرزوردیا کہ وہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اقتدارسے الگ ہوجائے۔

اجلاس سے قبل صدرآصف زرداری نےایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں