مسلم لیگن نے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرملک کوظالم حکومت سے نجات دلانے کیلئے ہرحدتک جائیں گے،احسن اقبال


ویب ڈیسک October 16, 2019
اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرملک کوظالم حکومت سے نجات دلانے کیلئے ہرحدتک جائیں گے،احسن اقبال، فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کوبچانےکےلیےفوری نئےانتخابات کرائےجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک اس نالائق حکومت کامزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا، اس حکومت کوگھر بھیجناپاکستان بچانے کے برابر ہےاوراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرملک کوظالم حکومت سے نجات دلانے کیلئے ہرحدتک جائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اندھیروں کی طرف جارہاہے،معیشت تباہ ہوگئی ہے،حکومت سے نجات ملک بچانے کا چیلنج بن گیا ہے اور (ن)لیگ حکومت کےخلاف ہراحتجاجی تحریک کا ہراول دستہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب کےنعرے پرلوگوں کوورغلایا اور پی ٹی آئی پنجاب کوتباہ کررہی ہے لگتا ہے پنجاب بچاؤتحریک چلانی پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں