کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج
گزشتہ روز پولیس وین کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے
ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے باہر پولیس وین کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او محمد ایاز کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کردیا گیا۔ مقدمے میں قتل اقدام قتل دہشت گردی کی دفعات سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق
واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے باہر پولیس وین کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔