ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدرکوشام کے مسئلے پرسمجھوتہ کرنے کا مشورہ

میں بھی ترک معیشت کوتباہ نہیں کرنا چاہتا، صدرٹرمپ

شام میں اچھانہ ہواتوتاریخ اسےشیطان کی طرح دیکھے گی، ٹرمپ فوٹوفائل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو خط لکھ کر شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت گیر نہ بنیں، بیوقوفی نہ کریں اورنہ ہی دنیا کو مایوس کریں، آپ اچھا کام کرسکتے ہیں، آئیں شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرلیں۔

امریکی صدرنے مزید کہا کہ شام میں اچھا نہ ہوا تو تاریخ اسے شیطان کی طرح دیکھے گی، آپ ہزاروں افراد کو ذبح کرنے کے ذمہ دار نہیں بننا چاہتے، میں بھی ترک معیشت کو تباہ کرنا نہیں چاہتا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے، ترک صدر

واضح رہے کہ ترک صدرنے غیر ملکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب صدر اوروزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر مائیک پینس اورمائیک پومپیو سے نہیں ملوں گا اورنہ ہی امریکی وفد سے بات کروں گا، امریکی صدریہاں آئیں گے تومیں بات کروں گا، شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ پومپیو سمیت امریکی وفد آج ترکی جارہاہے جہاں امریکی وفد ترکی سے شام کے شمالی علاقےمیں جنگ بندی کا مطالبہ کرے گا۔
Load Next Story